مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی لیبیا کے ادارۂ قومی سلامتی نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے شہر بن غازی شہر شدید دھماکے سے لرز اٹھا ہے۔
ادارے کے شعبۂ تعلقات عامہ و اطلاعات کے سربراہ توفیق الشامخ نے بتایا کہ قومی سلامتی کے اہلکاروں کو جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا، جنہوں نے صورتِ حال پر قابو پانے کے ساتھ آگ بھی بجھا دی۔
انہوں نے کہا کہ دھماکوں کی تفصیلات اور ان کی اصل وجہ ماہرین کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بحری اڈے کے اطراف جمع ہونے سے گریز کریں۔ لیبیا کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ صورتِ حال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
دریں اثنا، سوشل میڈیا پر بعض مقامی اکاؤنٹس نے بنغازی میں ایک مقام پر نامعلوم فضائی حملے، تین طیاروں کی پرواز اور فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کی اطلاعات دی تھیں، تاہم ان اطلاعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور سرکاری حکام نے بھی ان دعوؤں کی توثیق نہیں کی۔
اب تک دھماکوں کے نتیجے میں ممکنہ جانی نقصان یا مالی نقصانات کی مقدار کے بارے میں بھی کوئی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
آپ کا تبصرہ